ذیل میں کے معنی

ذیل میں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَیل (ی لین) + میں (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذیل| کے آگے ہندی سے ماخوذ حرفِ جار|میں| لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "اُردو دہلی گزٹ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تحت میں","زمین پر","مندرجہ ذیل / اختیار کرنا"]

اسم

متعلق فعل

ذیل میں کے معنی

١ - نیچے، تحت میں۔

"ہر مصنف کے نام کے ذیل میں اسکی کی تصانیف لکھ دی جائیں۔" (١٩١٢ء، چند ہم عصر، ٨٤)

٢ - زُمرے میں، شمار میں۔

"یہ تبسم جو پوری طرح تبسم بھی نہیں ہے لافٹر (Laughter) کی ذیل میں چلا گیا۔" (١٩٨٣ء، زمیں اور فلک اور، ١٣٠)

٣ - بارے میں

"لیکن اس ذیل میں کم لکھتا ہے حالانکہ اس کا میدان یہی ہوتا تو خوب ہوتا۔" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٤٤)

ذیل میں english meaning

in the afternoon

شاعری

  • میرہم کس ذیل میں دیکھ اس کی آنکھ
    ہوش اہل قدس کا زائل ہوا