ٹخنا

{ ٹَخ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ "نوادرالفاظ" میں ١٧٥١ء کو مستعمل ہے۔ سنسکرت میں اس کا تلفظ |ٹنک رکنہ| ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ٹَخْنے[ٹَخ + نے]
  • جمع : ٹَخْنے[ٹَخ + نے]
  • جمع غیر ندائی : ٹَخْنوں[ٹَخ + نوں (و مجہول)]

ٹخنا کے معنی

١ - وہ اٹھی ہوئی ہڈی جو ایڑی سے اوپر ٹانگ اور پاؤں کے جوڑ پر ہوتی ہے، گٹا، کعب

"اس کا سر منڈ ہوا تھا، ٹخنوں سے اونچا پاجامہ تھا"