رائج الوقت کے معنی
رائج الوقت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ را + اِجُل (ا غیر ملفوظ) + وَقْت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |رائج| اور اسم |وقت| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رائج الوقت کے معنی
١ - جس کا ہر وقت یا فی الحال دستور یا چلن ہے، جو آج مقبول اور جاری ہے۔
"ایسی اصطلاحیں جو اضافی ہوں ان کے وہی معنی لیے جاتے ہیں جو رائج الوقت ہوں۔" (١٩٨٨ء، افکار، جنوری، ١٤)
٢ - جو اس وقت، بازار میں عام طور سے چلتا ہے، جس کو آجکل کے دوکاندار چیزوں کے عوض لیتے ہیں سکے کے لیے مستعمل۔
"آدمی کے ہاتھ میں رائج الوقت اور رائج الارض ڈالر ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، شمع اور دریچہ، ٣٦)