رابطہ نہر کے معنی
رابطہ نہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ را + بِطَہ (کسرہ خفیفہ) + نَہْر (فتحہ ن مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان ماخوذ اسما |رابطہ| اور |نہر| مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "معاشی جغرافیۂ پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
رابطہ نہر کے معنی
١ - [ زراعت ] ذیلی نہر، وہ نہر جو دریاؤں کا پانی بند ہونے کی صورت میں زیرکاشت زمین کو سیراب کرنے کی غرض سے بنائی جاتی ہے۔
"واپڈا کی اسکیم میں رابطہ نہروں کی تعمیر بہت ہی اہم کام ہے۔" (١٩٨٣ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٥٨)