رات گئے کے معنی

رات گئے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رات گَئے }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسم |رات| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ مصدر |جانا| سے اردو میں ماضی مطلق |گئے| لگانے سے مرکب |رات گئے| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایسے وقت جب رات کا بڑا حصہ گزرچکا ہو"]

اسم

متعلق فعل

رات گئے کے معنی

١ - ایسے وقت جبکہ رات زیادہ گزر چکی ہو، صبح ہونے سے کچھ دیر پہلے تک۔

"ایک موچی دن بھر جوتے سیتا . اور چار دوستوں کو جمع کرکے رات گئے تک اپنے گھر میں دھما چوکڑی مچانا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٧٥)

رات گئے english meaning

(see under سا ADV.*)

شاعری

  • رات گئے تک باتیں کرنا ہولے ہولے
    تیرے کاجل والے نیناں چومتے رہنا
  • چاپ کوئی جو مُڑ جاتی ہے دل دروازے سے
    کیا کیا ہم کو رات گئے تک وحشت رہتی ہے!
  • رات گئے جب چاند ستارے لُکن میٹی کھیلیں گے
    آدھی نیند کا سپنا بن کر میں بھی تم کو چُھولوں گا
  • نیم پہ اٹکے چاند کی پلکیں شبنم سے بھرجاتی ہیں
    سونے گھر میں رات گئے جب کوئی آتا جاتا ہے
  • یہ رات گئے روپ کے سنگیت کا لوچ
    آواز میں جیسے لگ گئی ہوپتی
  • ادبی رات گئے ہوئے ایسے دھات
    رہے ماندے ہو نیند کیرے سنگات
  • کہہ کے آنے کو بھلے رات گئے تم کہ میاں
    اب تلک تکتے ہےں یاں بیٹھے ہم اس بات کی راہ

محاورات

  • رات گئے