راوی

{ را + وی }

تفصیلات

iعربی زبان میں |روی| ہے ثلاثی مجرد کے باب میں اسم فاعل ہے۔جوکہ اردو میں بطور اسم صفت اور اسم نکرہ کے مستعمل ہے۔

["روی "," راوی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : راوِیَہ[را + وِیَہ]
  • جمع : راوِیان[را + وِیان]
  • جمع استثنائی : راوِیِین[راوی + یین]
  • جمع غیر ندائی : راوِیوں[را + ویوں (و مجہول)]

راوی کے معنی

١ - کسی واقعہ، بات یا خبر کا بیان کرنے والا، روایت کرنے والا۔

 زلف کی ژولیدگی ہے راوئ طوفانِ شب سرخئ لب مستئ دوشنبہ کی غماز ہے

٢ - [ اسلام ] حدیث رسولۖ یا روایت کا ناقل، اقوالِ حضور اکرمۖ کا بیان کرنے والا، آنحضرت کی باتیں سنانے والا۔

"انس بن مالک . نامور راوی، انصاری خزرجی، مدنی . ہجرت سے نو دس برس پہلے پیدا ہوئے"۔ (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠١:٣)

٣ - مصنف،قصہ نویس، لکھنے والا۔

"افسانچے میں مصنف یا راوی اصل پلاٹ سے . علیحدہ نہیں رہ سکتے"۔ (١٩٤٢ء، افسانچے، ١١)

٤ - اشعار کو حفظ کر کے لوگوں کو سنانے والا۔

"علی دیلمی شاہنامہ کا مسودہ صاف کیا کرتا تھا اور بودلف راوی تھا یعنی شاہنامہ حفظ یاد رکھتا تھا"۔ (١٩٠٧ء، شعر العجم، ١١٥:١)

انگلش

["Relater","rehearser","narrator","historian; author of a fable","romance","or fiction"]