راہ مستقیم کے معنی

راہ مستقیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + ہے + مُس + تَقِیم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |راہ| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |مستقیم| لگانے سے مرکب اضافی |راہ مستقیم| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "مقاصد پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

راہ مستقیم کے معنی

١ - سیدھا راستہ، نیک روش، اچھا ڈھنگ۔

"وہ جس کو راہ مستقیم سمجھتے تھے اس پر دلیری سے گامزن ہو جاتے تھے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١١٠)