رب ذوالجلال کے معنی
رب ذوالجلال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَب + بے + ذُل (و، ا غیر ملفوظ) + جَلال }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ر ب| کے آخر پر کسرہ صفت کے ساتھ عربی اسم |ذو| لگایا اور |ال| بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی اسم |جلال| لگانے سے مرکب توصیفی |رب ذوالجلال| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو"الحمد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
رب ذوالجلال کے معنی
١ - بہت بڑے مرتبے والا صاحب جلال، دبدبے والا، خدا تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔
صرف! اک رب ذوالجلال کا خوف آدمی کو دلیر کرتا ہے (١٩٨٤ء، الحمد، ١٠٣)