رخنہ اندازی کے معنی
رخنہ اندازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَخ + نَہ + اَن + دا + زی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسما |رخنہ| اور |انداز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |رخنہ اندازی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مظہر عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھانجی ماری","خلل اندازی","خلل ڈالنا","کرنا ہونا کے ساتھ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
رخنہ اندازی کے معنی
١ - خلل ڈالنے یا بھانجی مارنے کا عمل۔
"گوشہ گیری، قناعت، گدائی اور مذہب کی رخنہ اندازی کے خلاف یہ تمام درس . مذہبی تجرد کی طرف لے جاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، نیم رخ، ٣٩)
٢ - سوراخ ڈالنے یا چھید کرنے کا عمل۔
اس قدر کی رخنہ اندازی خدنگ آہ نے رفتہ رفتہ یار کی دیوار میں در ہو گیا (١٨٧٢ء، مظہر عشق، ٤٩)
رخنہ اندازی english meaning
nebulous [A]