رخنہ پرداز کے معنی

رخنہ پرداز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَخ + نَہ + پَر + داز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رخنہ| کے ساتھ فارسی مصدر |پرداختن| سے صیغۂ امر |پرداز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |رخنہ پرداز| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

رخنہ پرداز کے معنی

١ - روڑا اٹکانے والا، بھانجی مارنے والا، خلل ڈالنے والا، فتنہ فساد برپا کرنے والا۔

"رخنہ پرداز اسباب کو نظر انداز کر ڈالیں۔" (١٩٠٩ء، تاریخ تمدن (ترجمہ)، ١٨٥)