رد و قبول کے معنی
رد و قبول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَد + دو (و مجہول) + قُبُول }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رد| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |قبول| لگانے سے مرکب عطفی |رد و قبول| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
رد و قبول کے معنی
١ - ٹھکرانے اور پسند کرنے کا عمل، تردید و تسلیم، انکار و اقرار۔
"قوت فیصلہ کے ساتھ خیر و شر میں سے کسی ایک کے رد و قبول کا اختیار بھی بخشا۔" (١٩٨٥ء، منٹو نوری نہ ناری، ١٤٢)