رضامند کے معنی
رضامند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَضا + مَنْد }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق "رضا" کے ساتھ "مند" بطور لاحقۂ صفت ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء میں "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اجازت دینے والا","راضی ہونے والا","منظور کرنے والا"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر، مؤنث - واحد )
رضامند کے معنی
١ - خوش، خوشنود، راضی۔
باندھے ہوئے تیغ و کفن آ پہنچے مجاہد کرتے ہوئے مالا کو رضامند پھر اٹھے (١٩٣٦ء، چمنستان، ٤٥)
٢ - آمادہ، تیار۔
"کیلاش ناتھ وانچو کھٹمنڈو جانے پر رضامند ہو گیا۔" (١٩٥٢ء، تیسرا آدمی، ١٩٨)
٣ - منظور کرنے والا، اجازت دینے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)
رضامند کے مترادف
راضی
آمادہ, تیار, خوش, خوشنود, راضی, متفق
رضامند english meaning
willingwishingconsentingcompliant
محاورات
- خاموشی نیم رضامندی