رعیت نوازی کے معنی
رعیت نوازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَعیْ + یَت + نَوا + زی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رعیت| کے ساتھ فارسی صفت |نواز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |رعیت نوازی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھلا چیتنا","خیر اندیشی","خیر خواہی","دیکھئے: رعیت پروری","مضامین کا محافظ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رَعِیَّت نَوازِیاں[رَعیْ + یَت + نَوا + زِیاں]
- جمع غیر ندائی : رَعِیَّت نَوازِیاں[رَعیْ + یَت + نَوا + زِیوں (و مجہول)]
رعیت نوازی کے معنی
١ - خبرگیری، رعایا کے ساتھ حسن سلوک۔
"مجھے زین العابدین کے کردار اور رعیت نوازی کی ایک اور مثال یاد آرہی ہے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٢٩)