رفوچکر کے معنی

رفوچکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَفُو + چَک + کَر }

تفصیلات

iفارسی اسم |رفو| کے ساتھ اردو میں اسم |چکر| ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٨ء میں "شعلہ جوالہ، (واسوخت راحت)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

رفوچکر کے معنی

١ - غائب، فرار۔

"ماموں کی آواز سنتے ہی استاد رفو چکر ہو جاتے" (١٩٨٤ء، کیمیا گر، ١٦)

٢ - حیران پریشان، سرگرداں۔

"عطا محمد کی ساری اکڑفوں رفوچکر ہو جائے گی" (١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسمان، ١٤٥)