رقابت کے معنی

رقابت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَقا + بَت }

تفصیلات

iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے "اصولِ سیاست مدن" میں ١٨٦٨ء میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نگاہداشت رکھنا","ایک معشوق کے کئی عاشق ہونا","حریفوں کا باہم رشک یا حسد یا مقابلہ","محبت میں شرکت","وہ چونپ جو ہم پیشگی یا ہمسری کی بنا پر ہوتی ہے (خصوصاً ایک معشوق کے دو عاشقوں میں)","ہم چشمی","ہمسرانہ چشمک"]

رقب رَقابَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رَقابَتیں[رَقا + بَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رَقابَتوں[رَقا + بَتوں (و مجہول)]

رقابت کے معنی

١ - وہ چونپ جو ہم پیشگی یاہمسری کی بنا پر ہوتی ہے (خصوصاً ایک معشوق کے دو عاشقوں میں)، ہمسرانہ چشمک، حریفوں کا باہمی رشک یا حسد یا مقابلہ۔

"ان کی جواہر لال ہے چشمک ہی نہیں بلکہ باقاعدہ رقابت موجود تھی" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٥١٠)

٢ - نگہبانی، پناہ، حفاظت۔

"چونکہ ہم پہلے سے سید حبیب کے یہاں ٹھرنے کے ارادے سے آئے تھے اس واسطے ہم کو اون کی رقابت سے امان رہی" (١٩١١ء، روزنامچہ سیاحت، ٥٢:١)

رقابت کے مترادف

دشمنی

بَیر, چشمک, چوکیداری, خصومت, دشمنی, رَقَبَ, رقیبی, شراکت, عداوت, عناد, محافظت, مخاصمت, مخالفت, معاندت, نگہبانی, نگہداری, نگہداشت, ہمسری

رقابت english meaning

antagonismexpose (someone) [P]unsewn ; open at stitches

شاعری

  • کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی
    بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے
  • اٹھا کر توڑ ڈالا آئینہ حُسنِ رقابت سے
    وہ کل اس پر بگڑ بیٹھے کہ ہم سا دوسرا کیوں ہو

Related Words of "رقابت":