رمز شناس کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ramz-shanās meanings and details
رمز شناس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَمْز + شَناس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رمز| کے ساتھ فارسی مصدر |شناختن| سے صیغہ امر |شناس| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اشارہ پہچاننے والا","اشارہ فہم","دقیقہ رس","نکتہ داں","نکتہ شناس","نکتہ ور"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رمز شناس کے معنی
١ - اشارہ سمجھنے والا، نکتہ ور، کسی بات یا مسئلے کے نازک پہلوؤں کو سمجھ لینے والا۔
"تصویر کی نقاب کشائی عالمی شہرت کے سائنس داں اور مصوری و فن مصوری کے رمزشناس ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی، دسمبر، ١٧)
رمز شناس کے مترادف
نکتہ شناس
دقیقہ, رازداں
رمز شناس or ramz-shanās english Translation
strike off
شاعری
- سرِ بزم جتنے چراغ تھے وہ تمام رمز شناس تھے
تری چشمِ خوش کے لحاظ سے نہیں بولتا تھا مگر کوئی