رنجش کے معنی
رنجش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَن + جِش }
تفصیلات
iفارسی زبان میں رنجیدن مصدر سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان بن","اَن بَن","بڑھنا ہونا کے ساتھ","شکر رنجی"]
رَنْجِیْدن رَنْج رَنْجِش
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رَنْجِشیں[رَن + جِشیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رَنْجِشوں[رَن + جِشوں (و مجہول)]
رنجش کے معنی
جو رنجشیں تھیں، جو دل میں غبار تھا نہ گیا کہ اب کی بار گلے مِل کے بھی گلہ نہ گیا (١٩٧٩ء، جاناں جاناں، ٣٠)
"لفظ اور معنی کے الجھاؤ میں رنجش کے کسیلے ذائقوں سے ہم تعلق کی سبھی سطحوں سے زہرِ بدگمانی، بے یقینی اور سیاہ بختی کی کالک مَل رہے تھے۔" (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ٩١)
"طرح بہ طرح کی رنجشیں جو نسوں کی تخریش اور خون کے غلبے سبب سے اس حمل کے ایام میں ہوئی ہیں سو ان کا ویسا ہی علاج کرنا۔" (١٩٤٨ء، اصولِ فن قبالت، ٥١)
جاگتی آنکھ بولتا ہوا خواب اک ہنسی لاکھ رنجشوں کا جواب (١٩٥٧ء، نبضِ دوراں، ٨٢)
"نہیں معلوم میں نے آج صبح کو کس کا مونہہ دیکھا ہے کہ ابھی منجو صاحب سے ایک خفیف سی بات پر رنجش ہوتے ہوتے رہ گئی۔" (١٩٢٩ء، بہارعیش، ٩)
رنجش کے مترادف
آزردگی, بغض, بگاڑ, رنجیدگی, کشیدگی
آزردگی, آزُردگی, بغض, بگاڑ, تناؤ, تناتنی, تنغض, تکدر, چپقلش, خفگی, رنجیدگی, عناد, غم, ملال, منازعت, مناقشت, ناخوشی, ناراضگی, کدورت, کشیدگی
رنجش کے جملے اور مرکبات
رنجش بے جا
رنجش english meaning
grief; indignation; unpleasantnesscoolnesstalking a warning
شاعری
- رنجش ہی سہی دل ہی جلانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ - رنجش کی بات فرض ہے کیا پھر کبھی سہی
اب ملو تو خوشی سے گلہ پھر کبھی سہی - پونچھوں رنجش کا سب اوسے تو جھنجلا کے کہے
گر خفا ہوں تو میں ہوں آپ کو جا تجھ کو کیا - چھیڑ اس نے یہ ہنگام ملاقات نکالی
جس بات میں رنجش ہو وہی بات نکالی - کچھ بن آتی نہیں خلوت میں تو رنجش کے لیے
جھوٹ سچ غیر کی توصیف بیاں ہوتی ہے - گرہ جو پڑ گئی رنجش میں وہ مشکل سے نکلے گی
نہ ان کے دل سے نکلے گی نہ میرے دل سے نکلے گی - ہے روز عید رنجش خاطر کو دو سلام
آؤ گلے لگو مرے کیسی نہیں نہیں - دم بہ دم اس رنجش بے جا کو کیا کہتے شوخ
دل دیا تجھ کو تو ہم نے کچھ گنہگاری نہ کی - ستارا چپ کے ہو اپنے رنجش و رام کے تمنے
کیا ہے کو کینے لڑنا بچھڑ پرہن کے راون سوں - نہ جرم اس کا ہے ثابت نہ کچھ مری تفصیر
خدا ہی جانے کہ رنجش کا کیا ہوا باعث
محاورات
- رنجش ہونا