رنجش بے جا کے معنی
رنجش بے جا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَن + جِشے + بے + جا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رنجش| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر فارسی صفت |بے جا| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
رنجش بے جا کے معنی
١ - بلاوجہ کی کشیدگی، خفگی، شکر رنجی۔
"مہربانی اور محبت کے نازک فرق کو |رنجش بے جا| کے ذکر . سے بیان کر جانا شاعری کا کمال ہے۔" (١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری، شخصیت، فکر و فن، ٣٢٤)