مسئلے کا حل کے معنی

مسئلے کا حل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَس + اَلے + کا + حَل }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسماء، |مسئلے اور حل| کے درمیان حرف اضافت |کا| لگانے سے مرکب اضافی |مسئلے کا حل| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٨٥ء کو "بھارت میں قومی زبان کا نفاذ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مَسْئَلے کے حَل[مَس + اَلے + کے + حَل]
  • جمع : مَسْئَلے کے حَل[مَس + اَلے + کے + حَل]
  • جمع غیر ندائی : مَسْئَلوں کے حَل[مَس + اَلوں (و مجہول) + کے + حَل]

مسئلے کا حل کے معنی

١ - کسی معاملے کا سلجھاؤ۔

"مزید برآں زبان سے متعلق کسی مسئلے کے حل میں علمی اور سائنسی معیاروں کا باکفایت اظہار کرنے کیلیے ہمیں انگریزی زبان پر کافی عبور ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔" (١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ٢١)