رنڈی کے معنی

رنڈی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَن + ڈی }

تفصیلات

iپراکرت زبان میں اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط کے ساتھ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٤٦ء میں "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بازاری عورت","زن بازاری","ناچنے والی","ناچنے کا پیشہ کرنے والی عورت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رَنْڈِیاں[رَن + ڈِیاں]
  • جمع غیر ندائی : رَنْڈِیوں[رَن + ڈِیوں]

رنڈی کے معنی

١ - عورت، بیوی۔

"عورت کو رنڈی کہنے کی رسم زبانِ اردو کے مولدو منشا اور مرکز یعنی دہلی سے نکلی۔" (١٩٥٠ء، چھان بین، ٢٢٠)

٢ - پیشہ کمانے والی عورت، کسبی، قحبہ، کنچنی، گانے والی، بیسوا، طوائف۔

"رنڈی سب سے بڑا لفظ تھا، کہتے رنڈی ڈال رکھی ہے یا رانڈ کے گھر پڑا ہوا ہے" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٧١)

٣ - بیوہ جسکا شوہر مر گیا ہو۔

"رنڈی سے مراد بیوہ ہے۔" (١٩٣٠ء، احکام کے متعلق عطیات، ١٧)

رنڈی کے مترادف

کسبی, پاتر[1], رانڈ

ابلا, امرہ, ایّم, بیسوا, بیوہ, پاتر, تریمت, چھنال, رانڈ, رقاصہ, زن, طوائف, عورت, فاحشہ, قحبہ, مہلا, نار, ناری, کسبی

رنڈی کے جملے اور مرکبات

رنڈی بازی, رنڈی باز, رنڈی بچہ, رنڈی پن, رنڈی مانیہ, رنڈی منڈی

رنڈی english meaning

a womanwench; a harlotprostitutecrystalhand-written

شاعری

  • نائکہ سے چھپ کے رنڈی پڑ گئی راجہ کے گھر
    حیض کی گدی پہ کیا بیٹھی کہ رانی ہو گئی
  • وہ سبزی منڈی میں جو رنڈی ، موٹی کو دیدی ہے سو کی بنڈی
    رقم ہر سو سو کی یوں جو ٹھندی ، چلے گا گھر کا حساب کب تک
  • رنڈی چل دور چخے مجھ پہ یہ بہتان نہ کر
    میرے بیری مرے دشمن ہوں گرفتار کہیں
  • پانوں گھر سے جو نکالے تو چلے بینڈی چال
    گھر میں رنڈی کے گئے میرا کیا دل پامال
  • بتاؤں ٹوٹکا وہ چھوڑ دیں رنڈی کو خود بھیا
    تو اپنی بائیں لٹ چھٹنے لگے جسم دم گہن دھونا
  • اپنا تم نے کہا کیا اے جان
    گھر سے رنڈی کے مرتے دم نکلے
  • سوت کا رنڈی کے ھق میں نہیں غم ہے تھوڑا
    کر دیا دل کو جلا کے مرے بکا پھوڑا
  • جو حیوان رنڈی سے ہیں دل لگاتے
    بوا رنج وہ ہی بشر دیکھتے ہیں
  • اعزاز بڑھ گیا ہے آرام گھٹ گیا ہے
    خدمت میں ہے وہ لیزی اور ناچنے کو رنڈی
  • اس رنگ رنگیلی مجلس میں‘ وہ رنڈی ناچنے والی ہو
    منہ جس کا چاند کا ٹکڑا ہو‘ اور آنکھ بھی مے کی پیالی ہو

محاورات

  • جس نے رنڈی کو چاہا اسے بھی زوال اور جس کو رنڈی نے چاہا اس کی بھی تباہی
  • رنڈی بازی میں پڑنا
  • رنڈی پیسے کی آشنا ہے۔ رنڈی پیسے ہی کی یار ہے
  • رنڈی تیرا یار مرگیا کہا کونسی گلی کا
  • رنڈی مانگے روپیہ لے لے میری میا۔ پھکر مانگے پیسہ چل بے سالے کیسا
  • رنڈی موم کی ناک ہوتی ہے
  • رنڈی کا جوبن رکابی میں
  • رنڈی کا یار سدا خوار
  • رنڈی کس کی جورو اور بھڑوا کس کا سالا
  • رنڈی کی گالی اور بھوت کے پتھر کی چوٹ نہیں لگتی

Related Words of "رنڈی":