رنگ برنگ کے معنی
رنگ برنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَنْگ (ن غنہ) + بَرَنْگ (ن غنہ) }
تفصیلات
iفارسی اسم رنگ کی تکرار سے درمیان میں ب | با بطورِ حرف جار لگانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مختلف اقسام","مختلف رنگ","مختلف قسم کی"]
اسم
صفت ذاتی
رنگ برنگ کے معنی
١ - مختلف صورتوں یا وضع قطع کے، طرح طرح اور قسم قسم کے، گوناگوں۔
"رنگ برنگ کے خیالات جو فارسی میں پائے جاتے ہیں عرب میں نہیں مل سکتے۔" (١٩٠٨ء، مقالاتِ شبلی، ٥٦:٢)
٢ - مختلف رنگتوں کے۔
"کتنے رنگ برنگ کے پھل پھول، میوے اور درخت لگتے ہیں۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ،٤، ٤٦٦)
شاعری
- سبوں کے رنگ برنگ تھی بانکڑی ہاتھ
گگریا تھی سبی کے سر اوپر ساتھ - لگا پھول جھاڑاں سب بک ساز کے
کیا سب چمن رنگ برنگ ناز کے
محاورات
- ماں ٹینی باپ کلنگ بیٹے نکلے رنگ برنگ