رنگ روپ کے معنی

رنگ روپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَنْگ + رُوپ }

تفصیلات

iفارسی اسم |رنگ| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |روپ| ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء میں "یوسف زلیخا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب و تاب","چمک دمک","چہرا مُہرا","خال و خد","رنگ و روغن"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

رنگ روپ کے معنی

١ - چمک دمک، آب و تاب، رونق اور بہار۔

"زمین کی پیداوار کہ انسانوں کی غذا اور حیوانوں کا چارہ ہے۔ شاداب ہو کر پھلی پھولی، پودے باہم دگر مل گئے تاآنکہ ان پر رنگ روپ آیا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٦٠:٣)

٢ - خال و خد، حلیہ، چہرہ مہرہ، صورت شکل۔

"اسے پیپلز پارٹی کا مخصوص جارحانہ رنگ دیا۔" (١٩٨٧ء، اورلائن کٹ گئی، ٢٩)

رنگ روپ english meaning

colour; bright complexionbloombeauty; formappearance; characternaturecharactercomplexion

شاعری

  • کیتی ہوں چک کسوئی رنگ روپ جو پرکھنے
    پیو سورما جھلکتا بتیس لچھن میںجم جم
  • میرا رنگ روپ تج پچھل میں کھویا
    میں ننگ و نام تجھ کارن ڈبویا
  • کہو پھولوں سے اوروں کو دکھائیں رنگ روپ اپنا
    ٹپک پڑنے کی ہم میں خو نہیں شبنم نہیں ہیں ہم
  • شبیہ شکل سے ہے حال ضبط عشق کے بیچ
    کہ رنگ روپ ہے سب کچھ ولیک بے جاں ہیں
  • آئیں گے رنگ روپ پہ بھر برگ و بار کب
    جوبن دکھائے گی یہ عروس بہار کب
  • ہے جوانی کی جونی تک بہار
    آنہیں سکتا دوبارا رنگ روپ
  • بے مثل ہور نروپ ہولک رنگ روپ سوں
    اظہار دو جہاں میں اپس جاں تہاں کیا

محاورات

  • رنگ روپ ‌نکلنا
  • رنگ روپ پانا
  • رنگ روپ نکالنا

Related Words of "رنگ روپ":