رواج پذیر کے معنی
رواج پذیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِواج + پِذِیر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رواج| کے ساتھ فارسی مصدر |پذیر فتن| سے صیغہ امر |پذیر| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رواج پذیر کے معنی
١ - رواج پانے والا، قابل قبول۔
"جن تصنیفات میں امام صاحب نے اسلام کے اصلی عقائد اور ان کے حقائق بیان کیے ہیں. باوجود مختصر اور سہل ہونے کے وہ رواج پذیر نہیں۔" (١٩٠٦ء، الکلام، ٤:٢)