رو گردان کے معنی
رو گردان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + گَر + دان }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رو| کے ساتھ فارسی مصدر |گردانیدن| سے صیغہ امر |گردان| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب |رو گردان| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رو گردان کے معنی
١ - بے وفائی کرنے یا دغا دینے والا، پھر جانے والا، منحرف۔
حیران ملک و قدسی حیراں مہ و طیارہ اور عرش سے روگرداں اک نالۂ آوارہ (١٩٨٠ء، فکرجمیل، ١٣٤)
٢ - اعراض کرنے یا بچنے والا، الگ تھلگ۔
"یہ حق بیچوں کے عجائبات میں سے ہے کہ دریا کو بعض زمین سے روگرداں رکھے۔" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ١٥١)
٣ - جس کے نیچے کا رخ اوپر کر لیا گیا ہو، الٹا یا پلٹا ہوا، اندر کا حصہ باہر کیا ہوا (کپڑا)۔ (جامع اللغات)