روباہ کے معنی
روباہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + باہ }
تفصیلات
iفارسی میں اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٨٣٨ء میں "بستانِ حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کنایتاً) چالاک","(کنایتًہ) مکار","بزدل شخص","دغا باز","دھوکے باز","عربی ثقلب"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
روباہ کے معنی
"اس کے شیر سے جسم پر رُوباہ کا پوستین آگیا۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١١٥)
"لودی کہ اس دیار کی رُوباہ تھی، حقیقتِ حال سے واقف ہو کر ہاشم خان سے کہ ہمیشہ دورنگی رکھتا تھا اتفاق کر کے اس مہم کو درہم برہم کر دیا۔" (١٨٩٧ء، تاریخِ ہندوستان، ٢١٣:٥)
روباہ کے جملے اور مرکبات
روباہ بازی, روباہ بھپکی, روباہ صفت, روباہ مزاج, روباہ وش
روباہ english meaning
a fox; stratagemwiletrickcunningartfulnessdeceitevasionsubterfugeretirementsolitude [A~عزل]
شاعری
- تو روج روح الامین کانپ اٹھے معاذاللہ
فلک پہ برج اسد خوف سے ہو جوں روباہ - سو ایسے میں روباہ ایک گہنہ گار
مِلیا سو دیکھیا اوس کوں دلگیر اپار - جو ایام ہو نا موافق ترے
ترے سات روباہ بازی کرے - کری ہیرا نے کیا روباہ بازی
کروں کیا آہ اب میں حیلہ سازی - کیا خوب منھ پہ شیروں کے روباہ بھپکیاں
ہے شرط بڑھ کے کھینچ لوں گدی سے یہ زباں
محاورات
- آنکہ شیراں راکندہ روباہ مزاج۔ احتیاج است احتیاج است احتیاج