روبکار کے معنی
روبکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + بَکار }
تفصیلات
iفارسی میں اسم |رُو| کے ساتھ حرف جار |ب| کے ذریعے |کردن| مصدر سے مشتق فعل امر |کار| ملا کر مرکب بنایا گیا ہے اور میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو سب سے پہلے ١٧٦١ء میں "جنگ نامہ پانی پت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنے والا","تحریری حکم","وہ حکم جو عدالت کی جانب سے لکھا جائے","وہ خط جو برابر والے افسر کو بھیجا جائے ۔ (بھیجنا لکھانا لکھنا کے ساتھ)","وہ فیصلہ جو کسی حاکم کی پیشی میں یا اس کے روبرو لکھا جائے","کام کے لئے تیار","ہونے والا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رُوبَکاریں[رُو + بَکا + ریں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رُوبَکاروں[رُو + بَکا + روں (و مجہول)]
روبکار کے معنی
سنتے ہیں مرگ و زیست کا اس دن تھا رُوبکار اِک دم میں مار ڈالے وہ لاکھوں تھے جو سوار (١٧٦١ء، جنگ نامہ پانی پت (ق)، ٢٣)
"ایک رُوبکار محکمہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر سے . صادر ہوئی ہے۔" (١٩١٤ء، مقالاتِ حالی، ٦٤:٢)
روبکار کے جملے اور مرکبات
روبکار نویس, روبکار تقسیم
روبکار english meaning
face to business; ready for businessintent onin handon foottransacting(see under رو roo N.M.*)sciatica |A|
شاعری
- نصرانیہ سے بولی یہ لونڈی کہ میں نثار
کچھ نوش کر لو صبح کو منزل ہے روبکار - دل مدعی و دیدہ بنا مدعی علیہ
نظارے کا مقدمہ پھر روبکار ہے