روحی کے معنی

روحی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + حی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |روح| کے ساتھ |ی| لاحقۂ صفت و نسبت لگانے سے |روحی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو"معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["روح سے منسوب","منسوب بہ رُوح","میری روح"]

رُوح رُوحی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

روحی کے معنی

١ - روح سے منسوب، روحانی۔

"تری تھکی ماندی حالت ایک روحی شادمانی اور تازگی ضمیر کی مسرت اور شگفتگی کی خواہاں ہے۔" (١٩٣٠ء، ادبستان، ١٨٩)

روحی کے مترادف

ذہنی

ذہنی, روحانی, غیرجسمانی, نفسی

شاعری

  • روحی یہ کس سے کس کے تعارف کی بات ہے
    میں اُس کو جانتا ہوں مجھے جانتا ہے وہ
  • وہ توجہ دے نہ دے لیکن صدا دیتے رہو
    اپنے ہونے کا اُسے روحی پتہ دیتے رہو
  • نفحت فہد بن روحی کے معنی سے ہوا ثابت
    خزانہ ہے محیط اس چشمہ روح مجرد کا
  • روحی تو بھی جس وقت کچ مشکل اچھے تو صدق سوں
    کہہ لافتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
  • رکھتا ہے پاؤں کشتے کی تربت پہ جب وہ شوخ
    آتا ہے نعرہ کان میں روحی فداک کا
  • روحی فداک اے گل بستان مصطفےٰ
    خیر النسا کے چین‘ دل و جان مصطفےٰ

Related Words of "روحی":