روز افزوں کے معنی

روز افزوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ روز (و مجہول) + اَف + زُوں }

تفصیلات

iفارسی اسم |روز| کو اِسی زبان میں |اَفزُودَن" مصدر سے اسم صفت کے ساتھ ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جو (چیز) روز بڑھے","دن بدن زیادہ","دن دُونا","روزانہ ترقی"]

اسم

صفت ذاتی

روز افزوں کے معنی

١ - دن رات ترقی کرنے یا بڑھنے والا، تیزی سے ترقی کرنے والا۔

"چمر گونٹے کے بہترین رقبہ پر سنگھ بابو کے دادا ہی نے اولاد میں روز افزوں اضافہ دیکھ کر خود کاشت دسیر قائم کرنا شروع کر دی تھی۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٦)

روز افزوں english meaning

Daily-increasing; increasing or progressing day by day

شاعری

  • ہے ترقی عشق کو بھی حسن روز افزوں کے ساتھ
    آگے بڑھ کر میرا تیرا امتحاں ہوجائے گا
  • رہبر کامل کے ہاتھوں میں عنان قوم ہو
    روز افزوں مجمع دانشوران قوم ہو