گورنر کے معنی

گورنر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَوَر + نَر }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٢ء کو "راسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حاکم اعلٰے یا مجسٹریٹ فرمانروائے صوبہ","حاکم صوبہ","داروغہ جیل","صوبہ دار","صوبہ کا فرمانروا","لاٹ صاحب","مشین کا لٹو","کسی ملک یا ریاست میں گلی اختیار رکھنے والا"]

Governor گَوَرْنَر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : گَوَرْنَرْز[گَوَر + نَرْز]
  • جمع غیر ندائی : گَوَرْنَروں[گوَر + نَروں (و مجہول)]

گورنر کے معنی

١ - کسی ملک کے صوبے یا ریاست کا حاکم اعلٰی، صوبائی انتظامی کا افسر اعلٰی، والی نواب، عامل۔

"وہ اس میں گورنر کے دباؤ سے مجبور ہو کر شامل ہوئے تھے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٧٦)

٢ - مشین کا لٹو، وہ پرزہ جس کے ذریعے مشین کو گیس پہنچتی ہے۔

"بھاپ انجن کے گورنر اور اسی قسم کا ایک اور پرزہ جو ہوا پنکھیوں کو استعمال کرتا ہے اور گراموفون کی رفتار کو کم و بیش ہونے سے روکتا ہے۔" (١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٤٢٣:١)

گورنر کے مترادف

عامل

باپ, عامل, ناظم

گورنر کے جملے اور مرکبات

گورنر جنرل

گورنر english meaning

governor

شاعری

  • نشاط بخش ہے ایسی ہوائے پٹیالہ
    کہ ہم عنان گورنر ہے ہر سپاہی آج
  • دل کشی چال میں ایسی کہ ستارے رک جائیں
    سرکشی ناز میں ایسی کہ گورنر جھک جائیں
  • گورنر کے دفتر میں ہے اختصاص
    یہ ہیں لاٹ صاحب کے منشی خاص

Related Words of "گورنر":