روزنامچہ کے معنی

روزنامچہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ روز (و مجہول) + نام + چَہ }

تفصیلات

iفارسی اسم |روز| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |نامہ| کی |ہ| حذف کر کے اس کی جگہ |چہ| بطور لاحقۂ تصغیر لگا کر حاصل کیا گیا لفظ |نامچہ| لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٦٣ء میں "مصائب عذر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پولیس کے تھانے کا رجسٹر نمبر١ جس میں پولیس کی روزانہ کارروائی لکھی جاتی ہے","روزانہ اطلاع","روزانہ رپورٹ","وہ بہی جس میں روز روز کا حساب کتاب یا حال احوال لکھا جائے","وہ بہی جس میں روزانہ حساب درج ہو","وہ کتاب جس میں پٹواری اپنا ہر روز کا کام لکھتا ہے","وہ کتاب جس میں ہر روز کا حال لکھا جائے","کتاب یادداشت","کچّا چٹّھا","ہر روز کا حساب کتاب لکھنے کی بیاض"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

روزنامچہ کے معنی

١ - وہ کتابچہ جس میں روزانہ کے تاریخ وار حالات یا حسابات لکھے جائیں، ڈائری۔

"ادب نہ روزنامچہ ہے نہ واقعات کی کھتاؤنی ہے بلکہ اس آگہی، شعور اور روح کا اظہار ہے جو اپنے زمانے میں معنی . نہ کھولتا ہے۔" (١٩٨٣ء، نئی تنقید، ٢٨٣)

٢ - وہ رجسٹر جس میں پٹواری یا بعض دوسرے سرکاری ملازم اپنا روزانہ کا کام لکھتے ہیں۔

"پٹوار خانے میں . میلے کچیلے لٹھے میں جمع بندیاں رجسٹر حق داران رجسٹر انتقالات خسرہ کرد اوری اور روزنامچے بند ہیں۔" (١٩٨٦ء، سہ حدہ، ٩٨)

٣ - پولیس کی روزانہ کاروائیوں اور تحقیقات کی رپورٹ کا تھانے میں اندراج۔

"اس نے (شہناز پروین سحر) اپنی شاعری کو پولس ڈائری یا روزنامچہ نہیں بنایا۔" (١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر | دسمبر، ٢٠٦)

روزنامچہ کے مترادف

ڈائری

ادارجہ, چٹھا, سیاہا, ڈائری, کھاتہ, یادداشت

روزنامچہ english meaning

An ephemerisday-bookjournaldiarya journal of daily transactions or expensesdaily account book[P~بر+ انگیختن]a daily account bookbe enragedbe incitedfall into a fit of passionrousestir up

Related Words of "روزنامچہ":