رول نمبر کے معنی
رول نمبر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رول (و مجہول) + نَمْبَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |رول| اور |نمبر| پر مشتمل مرکب |رول نمبر| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء، کو "آبلہ دل کا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : رول نَمْبَرْز[رول (و مجہول) + نَم + بَرْز]
- جمع غیر ندائی : رول نَمْبَرْوں[رول (و مجہول) + نَم + بَرْوں (و مجہول)]
رول نمبر کے معنی
١ - علامتی نمبر جو طالب علم کے لیے امتحان میں بیٹھنے کے واسطے قرار دیا جاتا ہے۔
"ایک کاغذ پر اپنے رول نمبر لکھ دو۔" (١٩٥٥ء، آبلہ دل کا، ١٧٦)
٢ - دفتر کے حساب سے جو نمبر ہو۔ (علمی اردو لغت)۔