رومانس کے معنی
رومانس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + مانْس }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے اسم ہے۔ اردو میں اپنے معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٢ء میں "کرنیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Romance "," رُومانْس"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : رُومانْسِز[رُو + مان + سِز]
رومانس کے معنی
"کسی کی تڑپتی ہوئی انگلیاں بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ پیانو پر رومانس کا انترا بجا رہی تھیں۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٤٢٢)
"رومانس بمعنی داستان مستعمل ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٤)
"قرونِ وسطٰی تک رومانس کے تصور میں اتنی وسعت پیدا ہو چکی تھی کہ اس کے لیے منظوم ہونا شرط نہیں رہا تھا۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩١)