رومانوی کے معنی

رومانوی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + مان + وی }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |رومان| کے ساتھ |وی| بطور لاحقہ صفت لگانے سے بنا۔ اردو مبں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مسعتمل ملتا ہے۔

["Romance "," رُومانْوی"]

اسم

صفت ذاتی

رومانوی کے معنی

١ - رومان (معاشقہ، عشق بازی، محبت) سے متعلق یا منسوب، عشقیہ، یا خیالی۔

"میں آپکی اس رومانوی تحقیر کو تعظیم سے بدل سکتا ہوں۔" (١٩٨٧ء، اک محشرِ خیال، ٤١)

٢ - تخیل پرست، خیالی دنیا میں رہنے والا۔

"لیسنگ کا ذہن قدیم و جدید رجحانات کا گہوارہ تھا فکری اعتبار سے وہ کلاسیکی تھا مگر عملاً رومانوی تھا معلوم ہوتا ہے۔" (١٩٦٢ء، تاریخ جمالیات، ٤٨٧:١)

٣ - خیالی، تخیل پرستانہ، مافوق الفطرت۔

"برلزم میں رومانوی رنگ آنے لگا اور رومانوی دور شروع ہوا۔" (١٩٧٥ء، شاہراہِ انقلاب، ٦٨)

رومانوی کے جملے اور مرکبات

رومانوی دور

Related Words of "رومانوی":