رومی ٹوپی کے معنی

رومی ٹوپی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + می + ٹو (و مجہول) + پی }

تفصیلات

iلاطینی زبان سے ماخوذ اسم |رومی| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ٹوپی| لگانے سے مرکب |رومی ٹوپی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رُومی ٹوپِیاں[رُو + می + ٹو (و مجہول) + پِیاں]
  • جمع غیر ندائی : رُومی ٹوپِیوں[رُو + می + ٹو (و مجہول) + پِیوں (و مجہول)]

رومی ٹوپی کے معنی

١ - سرخ یا عنابی رنگ کے نمدے سے بنی ہوئی اورنچی باڑ کی ٹوپی جس کا بالائی حصہ (چندوا) نیچے کے حصے سے نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے عموماً اس میں پھندنا لگا ہوتا ہے بغیر پھندنے کے بھی استعمال ہوتی ہے، ترکی ٹوپی۔

"کبھی کبھی ایسا بھی ہوا کہ مجھے اپنی رومی ٹوپی. ان کے پاؤں میں ڈالنا پڑی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٧٩)