رونق کے معنی

رونق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَو (ی لین) + نَق }چمک دمک، تازی

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["صاف رکھنا","آب و تاب","اچھی حالت","بھیڑ بڑکّا","تلوار کی آب","چہل پہل","دھوم دھڑکا","رنگ روپ","زیب و زینت","گہما گہمی"],

رنق رَونَق

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : رَونَقیں[رَو (و لین) + نَقیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رَونَقوں[رو (و لین) + نَقوں (و مجہول)]
  • لڑکا

رونق کے معنی

١ - زیبائش، زینت، آرائش۔

 اک وہ سجدہ جو کر لیا میں نے رونقِ بام و در ہے کیا کہیے (١٩٨٢ء، حصارِ انا، ١٢٦)

٢ - حسن، خوبی، چمک دمک۔

 جاں باز، سرفروش، بہادر، وفا شعار ایک ایک رونقِ چمنستانِ روزگار  یہ کیا آدھے چاند پہ رونق آدھے پہ تاریکی یہ کیا صبحِ تمنّا اُن کی، شب القاب ہمارے (١٨٧٤ء، مراثی، انیس، ٨٩،٢)(١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٥٠)

٣ - (عموماً چہرے یا مقام وغیرہ کی) تازگی، طراوت، شادابی۔

 قربان رونقِ خط حسارِ سُرخ فام یہ صبح ہے حلب کی توگیسُو ختَن کی شام (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٤٨،٢)

٤ - (چہرے کی) سرخی یا قدرتی رنگ۔ (پلیٹس)

 مری بدولت ہے گلستان میں اے باغباں یہ تمام رونق میں نغمۂ عندلیب بن کر ہزار غنچے کھلا رہا ہوں (١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٥١)

٥ - چہل پہل، لطف، کیفیت۔

"اس وقت سے اس زبان نے ایک رونق حاصل کی۔" (١٨٤٦ء، تذکرۂ اہل دہلی، ٦)

٦ - رواج، ترقی، عروج۔

"وہ تو اچھے رونق کے آدمی ہیں۔" (١٩٣٨ء، خرماں نصیب، ٧٥)

٧ - شان و شوکت، دھوم دھام، ٹِیپ ٹاپ۔

"میں نے بہت سے مرثیے نظم کئے اور مجالس میں خود پڑھے اور انکی رونق اور تعریف بیحد و حساب ہوئی۔" (١٨٩٦ء، مکتوباتِ شاد عظیم آبادی، ١٧)

٨ - [ کنایۃ ] پسندیدگی، قبول عام، توصیف۔

٩ - تلوار وغیرہ کی آب۔ (پلیٹس)

رونق الزماں، رونق الجہاں، رونق علی

رونق کے مترادف

بہار, جگمگاہٹ, ہجوم, تابانی, افتخار, درخشانی

آبادی, بہار, تاب, تابانی, تازگی, چمک, حسن, خوبصورتی, خوبی, درخشانی, درخشندگی, رخشانی, رخشندگی, رَنَقَ, رنگ, روپ, زیبائش, طراوت, لطف, کیفیت

رونق کے جملے اور مرکبات

رونق افروز, رونق افزائی, رونق بازار, رونق محفل, رونق سیف, رونق انجمن, رونق بخش, رونق دار

رونق english meaning

Lustre; brightnesssplendourbeautyelegance; freshness; colour; flourishing state or condition; (met.) ordersymmetrybeing crowdedbloomcolourflourishing statefreshnessrainy seasonthe rainsRonaq

شاعری

  • رونق تھی دل میں جب تئیں بستے تھے دلبراں
    اب کیا رہا ہے اُٹھ گئے سب اس مکاں کے لوگ
  • آج پلکوں کی منڈیروں پہ بہت رونق ہے
    دیکھ سکتے ہو تو اشکوں کے چراغاں دیکھو
  • گھر کے سارے پھول ہنگاموں کی رونق ہوگئے
    خالی گلدانوں سے باتیں کرکے سوجائیں گے ہم
  • چمک دمک ماند پڑجانا ، رونق باقی نہ رہنا
    بار بار چھونے سے لچکے کی آب بگڑتی ہے
  • آدرش سب کو صدق وصفا کا سنا گیا
    گمراہوں کو وہ راہ پہ رونق لگا گیا
  • آ ترے آنے سے رونق ہے ہماری بزم میں
    بن ترے اے شمع رو اب صورت مجلس ہے بھنڈ
  • کفر کچھ چاہئے اسلام کی رونق کے لئے
    حسن زنار ہے تسبیح سلیمانی کا
  • وہ خستہ ہوں میں ہی جس کو کہیے
    رونق افزائے کوہ و صحرا
  • اے شہ اقلیم شوکت السلام
    رونق تخت خلافت السلام
  • اس لیے برخاستہ دل بزم دلبر سے ہوئے
    جس کے پروانے تھے ہم وہ رونق محفل نہ تھا

محاورات

  • آنکھیں بے رونق ہونا
  • بے رونقی چھاجانا
  • رونق افروز ہونا
  • رونق افزا ہونا
  • رونق پر ہونا
  • منہ پر رونق آجانا

Related Words of "رونق":