قرون وسطی کے معنی

قرون وسطی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قُرُو + نے + وُس + طا }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قرون| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ صفت |وسطی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

قرون وسطی کے معنی

١ - یورپ کی تاریخ میں سقوط روم (410۔ 476) سے لے کر مسلمانوں کی تسخیر قسطنطنیہ (1453) تک کا زمانہ جس میں تعلیم نہایت ابتدائی نوعیت کی تھی لیکن فن تعمیر غالب ترین فن تھا اور یہ نہایت تاریک دور سمجھا جاتا تھا۔

"قرون وسطٰے میں مسلمانوں نے اور خصوصاً مسلمان کیمیاگروں نے استقرائی رویہ اپنانے کی کوشش کی تھی۔" (١٩٨٥ء، سائنسی انقلاب، ١٦)