رونمائی کے معنی
رونمائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + نُما + ای }
تفصیلات
iفارسی اسم |رُو| کے ساتھ |نمودن| مصدر فعل امر |نما| بہ اضافہ کے ساتھ |ئی| لاحقہ کیفت لگا کر |رُونمائی| مرکب ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٧٧٢ء میں "انتخابِ دیوانِ فُغاں" میں مستعمل ملتا ہے, m["پیش رُخ","منہ دکھائی","مُنہ دکھائی","منہ دکھائی (رکھوانا۔ رکھنا دینا لینا کے ساتھ)","منہ دکھانا","نذر دیدار","وہ نقدی جو خاوند یا اس کے رشتے دار دولہن کو منہ دکھانے کی دیتے ہیں","وہ نقدی جو دلہن کا منہ دیکھ کر اس کے خاوند کے رشتہ دار دیتے ہیں"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
رونمائی کے معنی
"اس کا ہونے والا بَر آیا ہے، اب اس کی رُونمائی ہو گی" (١٩٥٩ء، وہمی، ٤٧)
وہ تم کو وصل میں یا رو نمائی میں دیتا کہ جسکے دل سے اک ارمان تک نکل نہ سکا (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ٤٥)
"شعری مجموعہ "رابطہ" کی تقریب رُونمائی (نومبر ١٩٨٣ء کراچی) تھی جسکی صدارت رئیس امروہوی نے کی۔" (١٩٨٨ء، جنگ دسمبر، جمہ اڈیشن، ١١)
ہم کہاں اور منزلِ جاناں کہاں لیکن ظفر کچھ تصور نے ہمارے رُونمائی کی تو ہے (١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ١٨٨:٢)
رونمائی english meaning
A showing of the face; sight of the face; the ceremony of a bride|s unveiling herself for the first time in her father-in-law|s house; the present made to a bride when she unveils herself
شاعری
- ہر رنگ بیقرار ہوا رونمائی کو
ہنگامہ وہ بپا کیا موجِ وصال نے - نہ تو پیڑھی نہ چار پائی لی
نہ سلامی نہ رونمائی لی