قاضی کے معنی

قاضی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + ضی }منصف، انصاف کرنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(انگریزی زبان کے مطابق Kazi, Qazi, Qaadee, Qaadi یا Kadi ) نیز عربی میں (قاضیی Qadi ) جو قضایہ (جج۔Judge) کی حیثیت سے فیصلے جاری کرتا ہے شریعت/ قانونِ فقہہ کے مطابق جو اصولِ اسلامی کے تحت مرتب کئے گئے ہوں۔ اس عہدہ پر تقرری مسلم حکومت ایک قابل شخص کو نامزد کرتی ہے کیونکہ اسلام کسی مسلم اور سیکولر/غیرمسلم کے درمیان انصاف کے تقاضوں/حقوقِ شہریت کے معاملہ میں یا شخصی آزادی کے لحاظ سے کسی قسم کی تفریق نہیں کرتا۔ قاضی پیشہ ورانہ طور پر تمام مسلمانوں /دیگر افراد کے درمیان مکمل انصاف کرتا ہے۔ قاضی کے فیصل اجماع کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں جو علماء کے مابین کیا جاتا ہے۔ایسے قضاۃ ماضی میں اس قسم کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ آج کل ان کی اولاد در اولاد نے اپنے اجداد کے اس عہدے کو بطور ذات/خاندانی نسبت قرار دے کر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ اس طرح یہ ایک اور ممتاز گروپ تشکیل پایا۔ خاص طور پر ہندوستان پاکستان میں یہ طریقہ کار بے حد مقبول ہے","ایک لقب مسلمانوں میں خاص خاص خاندانوں کا نام سے پہلے استعمال ہوتا ہے۔ یہ لوگ مسلمانوں کے زمانے کے قاضیوں کی اولاد ہیں","حاجت روا","حاکمِ عدالت","ذمہ دار شخص","عقد خواں","مسلمان منصف جو شرح کی رو سے فیصلہ کرے","نکاح پڑھانے والا مولوی","نکاں خواں","وہ شخص جسے بادشاہ کی طرف سے مصنب قضا سپرد ہو"],

قضی قاضی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قاضِیوں[قا + ضِیوں (و مجہول)]
  • لڑکا

قاضی کے معنی

١ - مسلمان منصف جو شرع کی رُو سے معاملات کا فیصلہ کرے، شرعی حاکم، شرعی فیصلے کرنے والا۔

"اپنے قاضی، اپنے تحصیلدار، اپنے ڈپٹی کمشنر اور اپنی پولیس قائم کی۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٥٩)

٢ - نکاح پڑھانے والا مولوی۔

 لجا اس کوں پھسلا کے توں اپنے گھر بلا قاضی کوں ہور وہاں عقد کر (١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٩٧)

٣ - [ مجازا ] اللہ تعالٰی۔

 یا رؤف و عطوف یا قاضی یابشیر و نذیر یا حافظ (١٨٦٦ء گلدسۂ امامت، ٥٣)

٤ - ادا کرنے والا، روا کرنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)

٥ - ایک لقب مسلمانوں میں خاص خاص خاندانوں کا نام سے پہلے استعمال ہوتا ہے۔ یہ لوگ مسلمانوں کے زمانے کے قاضیوں کی اولاد ہیں۔(ماخوذ: جامع اللغات)

قاضی الدین، قاضی الامین، قاضی الزماں، قاضی الفقاروق

قاضی کے مترادف

جج

جج, فیصل, قَضَیَ, منصف

قاضی کے جملے اور مرکبات

قاضی القضات, قاضی الحاجات

قاضی english meaning

a judge; a (Muhammadan) judge or magistrate (who passes sentence in all cases of lawreligionsmoralciviland criminal); a litigious person((Plural) quzat|) Judge(pl قضاة quzat)judgejusticemagistratepurveyorpurveyor [A~???]supplierQazi

شاعری

  • اے دید واں تعدی ناکر منجے نہیں ڈر
    نیہ شہر میں ہے قاضی کوتوال ہیچ کارا
  • مردہ دل ہیں شکر کرتے قاضی الحاجات کا
    ہمے تو کل پر گزر تکیہ خدا کی ذات کا
  • بولتابڑھ کے اتنا کیوں بشر مست غرور
    گر بڑا بول اپنا قاضی کا پیادہ جانتا
  • قاضی گردوں ادھر ہی حاكم دارالقضا
    ہو رہا ہی امر بالمعروف رب اللعالمین
  • شیخ جی شغال آسا ، تم سونا صحوز و باہ
    شکلِ قاضی و واعظ چوں دراز گوشاں ہے
  • اعلام لے قضا کا جب آفنا پکاری
    پھر محکمہ نہ جھگڑا‘ قاضی رہا نہ مفتی
    کوزا لبیدہ درہ در پر ہوا‘ تو پھر کیا؟
  • میں ہوں محتاج تُو ہے قاضی جملہ حاجات
    گوش کر سمعِ اجابت ستی میری دعوات
  • دغا باز سب تے وو قاضی اتھا
    صدا ایسے کاماں سوں راضی اتھا
  • سنتا نہیں ہے درد رعیت کا بادشاہ
    قاضی تو حسن دوست بتاں کو ہے اس سے راہ
  • مجھ سے یہ مثل سن کے رکھ گانٹھ میں باندھ
    دو دل راضی تو کیا کرے گا قاضی

محاورات

  • آدھے قاضی قدوا اور آدھے باوا آدم
  • آدھے قاضی قدوہ‘ آدھے باوا آدم
  • اپنے مال کو قاضی کی دہائی کیا
  • اڑی دڑی (- دھڑی) قاضی کے سر پڑی
  • اڑی دھڑی قاضی جی کے سر پڑی
  • اڑی ڈالی قاضی کے سر پر
  • اڑے دڑے قاضی کے سر پڑے
  • ایسی کیا قاضی (جی) کی گدھی چرائی ہے
  • ایسی کیا قاضی کی گدھی چرائی ہے
  • اے زرتو خدا نئیں و لیکن بخدا۔ ستارالعیوب و قاضی الحاجاتی

Related Words of "قاضی":