روپیہ کے معنی
روپیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + پِیَہ }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "لازم المبتدی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) دولت","پاکستانی ایک\u2018 دو اور پانچ روپے کے سکے","پاکستانی کرنسی نوٹ","دولت (دینا لینا کے ساتھ)","روپے کا بنا ہوا","سولہ آنے کا سکہ","گیارہ ماشے دو رتی چاندی کا سکہ","کرنسی نوٹ","ہندوستان کا چاندی کا سکہ جو وزن میں ایک تولہ اور قیمت میں سولہ آنے کا ہوتا ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رُوپے[رُو + پے]
- جمع غیر ندائی : رُوپوں[رُو + پوں (و مجہول)]
روپیہ کے معنی
"بعض اردو الفاظ جیسے کہ پتہ، مہینہ، گھونسلہ کھتہ . آنہ، روپیہ، چبوترہ یائے مختفی ہی کے ساتھ لکھے جائیں تو زیادہ اچھی طرح شناخت ہوتے ہیں۔" (١٩٦٠ء، نکتہ راز، ٣٣)
روپیہ english meaning
a coin so calledrupee
شاعری
- سرکار کے خزانے میں اک روپیہ نہیں
دفتر میں پیشکار کے ہیں داخلے بہت
محاورات
- آبرو ساری دولت یا روپیہ کی ہے
- آخر مرو گے روپیہ جوڑ جوڑ کیا کرو گے
- ایسا کیا دل گردہ کہ روپیہ کیا خوردہ
- باپ بھلا نہ بھیا ۔ سب سے بھلا روپیہ
- باوا بھلا نہ بھیا۔ سب سے بھلا روپیہ
- بھیلی ٹوٹی اور روپیہ ٹوٹا پھر نہیں رہتا
- بہن بھلی نہ بھیا سب سے بھلا روپیہ
- پیسا روپیہ ہاتھ کا میل ہے
- تھیلی میں روپیہ تو منہ میں گڑ
- جس کی نحل میں متیا مانگے پیسہ ملے روپیہ