تاش کے معنی
تاش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تاش }
تفصیلات
iہندی زبان سے اصل حالت اور معنی میں اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا زری کا کپڑا جس کا تار ریشم کا بانا بادلہ کا ہوتا ہے","ایک گنجیفہ کی وضع کا کھیل جو اکثر بازاری عورتیں کھیلتی ہیں","ایک کھیل (کھیلنا۔ ملانا۔ ہونا کے ساتھ)","پتّے جِس سے کھیلتے ہیں","دیکھئے: تاش"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : تاشوں[تا + شوں (و مجہول)]
تاش کے معنی
"اوپر کرکری تاش کا تخت پوش پڑا ہوا ہے۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤١)
لیڈیوں سے مل کے دیکھو، ان کے انداز و طریق ہال میں ناچو کلب میں جا کے کھیلو ان سے تاش (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٩٤:١)
"یہ ماہر گڈمڈ کیے ہوئے تاشوں کی گڈی میں سے ٥٢ تاشوں کی ترتیب کا تذکرہ ٢٠ منٹ تک دیکھنے کے بعد کر سکتا تھا۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ١٩١)
"بھنڈے خانے والیوں نے بھنڈا تازہ کر، کار چوبی زیرانداز بچھا، چاندی کے تاش میں لگا دیا۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ١٠)
تاش کے جملے اور مرکبات
تاش کا پتا, تاش کباب
تاش english meaning
(archaic) gold foil(archaic) tissue brocadecardsfromofonoutplaying cards
شاعری
- کیا ڈبے موتی ہیروں کے، کیا ڈھیر خزانے مالوں کے
کیا بقچے تاش مشجّر کے کیا تختے شال دو شالوں کے - ایک تاش نے کہا تھا جو خلیتاش کو سن
دشمن کو جب و چھیڑے مت بیٹھ ہو کے سن گن - کپڑے جہاں تلک ہیں سپید و سید نموں
کمخواب‘ تاش بادلہ‘ کس کس کا نام لوں
محاورات
- پہلے تو ناک کاٹ لی پھر تاش کے رومال سے پوچھنے لگے
- تاش پر مونج کا بخیہ
- تاشودمردفربہے لاغر۔ لاغرے مردہ باشداز سختی
- سادھوؤں کو کیا سواد (وں سے) گڑ نہیں بتاشا ہی سہی
- کھیل بتاشوں کا میل ہے
- کھیل بتاشوں کا مینہ