رپورٹ کے معنی

رپورٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِپورْٹ (و مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء میں "انشائے خود افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ خبر جو کسی جرم یا وقوعہ کی پولیس میں دی جائے"]

Report رِپورْٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رِپورْٹیں[رِپور + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : رِپورْٹْس[رِپورْٹْس (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رِپورْٹوں[رِپور + ٹوں (و مجہول)]

رپورٹ کے معنی

١ - کسی واقعہ یا جرم کی خبر جو پولیس میں دی جائے۔

"یہ آپ کیا ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کہیے، تو پولیس میں رپورٹ کی جائے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٤٤٧)

٢ - اطلاع، خبر، وہ تحریر جس میں کاروائی درج ہو۔

"نہرو رپورٹ کی مخالفت سے کانگریسی انہیں انگریز کا پٹھو کہنے لگے تھے" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١١١)

٣ - تحقیق، سکول میں بچوں کی کارکردگی کا جائزہ۔

"جب دیکھو دڑنگے لگاتا پھرتا ہے . ہر مرتبہ اسکول سے خراب رپورٹ آتی ہے" (١٩٨٠ء، لہریں، ١٢٨)

رپورٹ کے مترادف

خبر

آگاہی, اطلاع, خبر

رپورٹ english meaning

report

Related Words of "رپورٹ":