رکاب کے معنی
رکاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِکاب }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سوار ہونا","بادشاہوں یا امیروں کی سواری کا گھوڑا","بڑی رکابی","پائیدان زین","حشم و خدم","زیر بند","زین بند","لوہے کا حلقہ جو زین میں دونوں طرف لٹکتا ہے جس میں پاؤں رکھ کر گھوڑے پر چڑھتے ہیں","وہ لفظ جو ایک صفحہ کے اخیر میں نیچے لکھتے ہیں اور جس سے اگلا صفحہ شروع ہوتا ہے","ہشت پہلو پیالہ"]
رکب رِکاب
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رِکابیں[رِکا + بیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رِکابوں[رِکا + بوں (و مجہول)]
رکاب کے معنی
"برش، تسمے . رکاب اور خدا معلوم اور کتنا سامان تمدن و معیشت آج انہی الانعام کے دم سے قائم ہے۔" (١٩٥٤ء، حیواناتِ قرآنی، ٢٤)
"جالینوس اس پورے سفر میں اس کے ہمراہ رکاب رہا تھا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١٠٤:٣)
"اس کے رکاب میں سات سو سوار برابر موجود رہتے تھے۔" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ١٢٧)
"درمیانی کان میں جو اہم حصے ہوتے ہیں . اپنے عام اور اصطلاحی ناموں سے اچھی طرح متعارف ہیں۔ یعنی ہتوڑا یا مطرقہ، کٹھالی یا سندان، رکاب یا رکیب۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٣٧١)
"فوراً ادنٰی رکاب کی فوج لے کر برق و باد کی طرح لپکا۔" (١٨٨٤ء، قصصِ ہند، ١٤:٢)
رکاب کے جملے اور مرکبات
رکاب بوس, رکاب داری
رکاب english meaning
a stirrupdevout |A~عبادت|godly
شاعری
- آآسداں (=صدا) سن جلد پھر جاوے شتاب
آمد و رفت اس کا ہے پا در رکاب - شبنم کہے ہے دونوں یہ پا در رکاب ہیں
میں اس لیے ہوں دیکھ کے گریاں نسیم و گل - دوزخ نصیب مردم آبی کو ہو ابھی
ہر وقت اپنا پاؤں ہے گویا رکاب میں - توقع قدم شہسوار دل میں رکھ
ہوا ہوں خالی اپس سوں رکاب کے مانند - جس کی رکاب میں ہیں سلاطین روزگار
گردن کشان دہر ہیں جس کے کہ سب خدم - جلتا نہیں ہے ابلق ایام ایک چال
کتنا یہ بد رکاب بنا اور بگڑ گیا - ہے طفل رکاب دار کا شہر میں غل
بوسے سے اس کے چاشنی پاویں کل - خود وہ دبے جو لڑتے تھے گھوڑوں کو داب کے
بیڑی قدم میں بن گئے حلقے رکاب کے - رہے گستہ عنان نفس بھی پیری میں
خمیدہ ہو کے بشر پائے در رکاب رہا - پھرے پیم میداں میں دو شہسوار
سہیلیاں سبھی چومیں اس کا رکاب
محاورات
- اتھل / اتھل رکابی پھیلا بھات، لو پنجو ہاتھوں ہات
- اتھل رکابی پھل پھلا بھات۔ لو پنچوں ہاتھوں ہاتھ
- ایک پاؤں رکاب میں رہنا
- ایک پانو رکاب میں (رہنا / ہونا)
- پاؤں رکاب میں رہنا
- تھیتھلی رکابی پھلپھلا بھات۔ لو پنچوں ہاتھوں ہاتھ
- جب تک رکابی میں بھات تب تک (تیرا میرا) ساتھ
- جس رکابی میں کھا اسی میں چھید کر چپنی بھر پانی میں ڈوب مر
- چھب گٹھڑی میں جوبن رکابی میں (صورت طباق میں)
- رنڈی کا جوبن رکابی میں