رکوع و سجود کے معنی
رکوع و سجود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُکُو + عو (و غیر ملفوظ) + سُجُود }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رکوع| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |سجدہ| کی جمع |سجود| لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "مقدمہ تحقیق الجہاد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
رکوع و سجود کے معنی
١ - جھکنے اور سجدہ کرنے کی حالت۔
سجی ہے آج بھی دوکان جبہ و دستار ہے گرم اب بھی رکوع و سجود کا بازار (١٩٥٢ء، نبض دوراں، ٢٣٦)