رکن شامی کے معنی
رکن شامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُک + نے + شا + می }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رکن| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی اسم |شام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے شامی بنا۔ اور مرکب توصیفی |رکن شامی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
رکن شامی کے معنی
١ - کعبۃ اللہ کا وہ گوشہ جو حجراسود کے مقابل ہو۔
"حجراسود کے مقابل گوشہ کا نام رکن شامی ہے۔" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٥٩:٥)