ریزرو فوج کے معنی

ریزرو فوج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ری + زَرْو + فَوج (و لین) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |ریزرو| کے ساتھ فارسی اسم |فوج| لگانے سے مرکب |ریزرو فوج| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو"آزاد سماج" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • جمع : رِیزَرْو فوجیں[ری (کسرہ ر مجہول) + زَرْو + فو (و لین) + جیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رِیزَرْو فوجوں[ری (کسرہ ر مجہول) + زَرْو + فو (و لین) + جوں (و مجہول)]

ریزرو فوج کے معنی

١ - ہنگامی حالات میں کام کے لیے مخصوص فوج۔

"رسد کے دستوں اور ریزرو فوجوں نے بڑی مضبوطی سے . قدم جما لیے تھے۔" (١٩٧٥ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣٦٥)