ریشم کی گانٹھ کے معنی

ریشم کی گانٹھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رے + شَم + کی + گانْٹھ (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ریشم| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت |کی| کے ساتھ سنسکرت اسم |گانٹھ| لگانے سے مرکب |ریشم کی گانٹھ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ریشَم کی گانْٹھیں[رے + شَم + کی + گاں + ٹھیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ریشَم کی گانْٹھوں[رے + شَم + کی + گاں + ٹھوں (و مجہول)]

ریشم کی گانٹھ کے معنی

١ - سخت گرہ، پیچیدگی، الجھاؤ (ریشم کی گرہ بہت سخت ہوتی ہے اس کی رعایت سے)۔

 وصف دہان یار میں قاصد ہے کیوں زباں ریشم کی پڑ گئی ہے گرہ اس سخن میں کیا (١٨٩٦ء، تجلیات عشق، ٦٠)