ریڈی ایشن کے معنی
ریڈی ایشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رے + ڈی + اے + شَن }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "پریکٹیکل انجینئرز" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Radiation "," ریڈیایشَن"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
ریڈی ایشن کے معنی
١ - [ طبیعیات ] اشعاع حرارت۔
"ریڈی ایشن کی جو ذراتی اور موجی تصویریں پیش کی جاتی ہیں وہ ایک خاص وحدت کے دو علیحدہ علیحدہ پہلو ہیں۔" (١٩٧٠ء، کوانٹم نظریہ، ١٤٢)