زبان خلق کے معنی

زبان خلق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زُبا + نے + خَلْق }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زبان| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم |خلق| لگانے سے مرکب اضافی |زبان خلق| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ بات جو خلقت کی زبان پر ہو","وہ بات جو سب لوگ کہہ رہے ہوں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

زبان خلق کے معنی

١ - وہ بات جو خلقت کی زبان پر ہو، وہ بات جو سب لوگ کہہ رہے ہوں۔

"زبان خلق نے خاندان والوں کو مولانا کی طرف سے بدگمان کر دیا تھا" (١٩٦٧ء، بزم خوش نفساں، ٥٢)

شاعری

  • پھر نہ کہیو میر ہر گز آپ کو
    یوں زبان خلق کو لاگے گی رٹ

محاورات

  • زبان خلق (کو) نقارہ خدا (کہیے)
  • زبان خلق نقارۂ خدا
  • زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو