گڑ کے معنی

گڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُڑ }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دور تک داخل ہونا","قند سیاہ","قندِ سیاہ","گنے کا رس جسے پکا کر بھیلیاں بنالیتے ہیں","گڑنا کا","وہ مادہ جس کی گنّے کے رس کو پکا کر بھیلیاں بناتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گڑ کے معنی

١ - گنے کے رس کا سخت قوام، گنے کا قوام اور منجمند کیا ہوا شیرہ، قند سیاہ۔

"دوسرا علاج یہ ہے کہ پرانے گڑ کو پانی میں جوش دے کر مویشی کو پلایا جاتا ہے۔" (١٩٨٤ء، چولستان، ١٦٦)

٢ - [ کنایۃ ] مٹھاس، شیرینی۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)

گڑ کے جملے اور مرکبات

گڑانبہ, گڑپاپڑا, گڑپاپڑی, گڑ چھال, گڑ دھانی

گڑ english meaning

Raw or course sugar (the produce of the first inspissations of the juice of the sugarcane); molassestreacle.

شاعری

  • دو تن لے گڑ بڑاتی توں پرت دکھ بھوں چڑاتی توں
    بہت ڈاواں میں ناٹی توں ولے یہ ڈاوکاری ہے
  • یہ ہے بحر شکر یہ ہے قند مصری
    عسل اصل میں گڑ کی پاری دگانہ
  • آدم ، اک دمڑی کی حقیا کو رہے عاجز سدا
    ہم کو کیا کیا پیچوان اور گڑ گڑی پر ناز ہے
    غور سے دیکھا تو اب وہ یہ مثل ہے اے نظیر
    باپ نے پدڑی نہ ماری بیٹا تیر انداز ہے
  • تما کو کونہ جانوں کیا سبب ہے
    ملا ہے گڑ سے کیوں اور گڑ طلب ہے
  • دھن گڑ سے گڑ دیتی ککر میں گڑ کری تن کو کتا
    سدبہ تنبا کو لگ لگن لب کوں تلی دل کوں چلیم
  • مضموں صفات قد کا قیامت سے لڑ گیا
    قامت کے آگے سرو خجالت سے گڑ گیا
  • جو رخ کرتوں جدھر ڈھکلے توفوجاں تج سرب دل کے
    لیویں گڑ کوٹ جل تھل کے تجے ہے فتح اسمانی
  • گالی سے لب شیریں کو بس تلخ نہ کیجے
    جو گڑ دیئے مرتا ہے اسے زہر نہ دیجے
  • لے نگاہ مہر سے دل مت بچشم قہر دیکھ
    گڑ دیئے سے جو مرے تو دے نہ اس کو زہر دیکھ
  • میں یوں کہا کہہ کچھ تبھی وہ گڑ تو دینا اب ادھار
    کئی گھر خدا کا ہے دیا چپ کا پیکوں کرتی خوں وام

محاورات

  • (لنگڑی) لنگڑے نے چور پکڑا،دوڑیو (بے اندھے) میاں اندھے
  • آؤ تمہارا گھر۔ جاؤ کچھ جھگڑا نہیں
  • آب بگڑنا
  • آب و ہوا بگڑ جانا
  • آپ کا کیا بگڑتا ہے
  • آگ گڑی ہونا
  • آگ کہنے سے منہ نہیں جلتا (گڑ کہنے سے منہ میٹھا نہیں ہوتا)
  • آنکھ گاڑنا یا گڑونا
  • آنکھوں میں گڑھے پڑجانا
  • آنکھیں تلووں سے رگڑنا یا لگانا

Related Words of "گڑ":