زحمت زدہ کے معنی
زحمت زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَح + مَت + زَدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زحمت| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے حالیہ تمام |زدہ| لگانے سے مرکب |زحمت زدہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو"رسائل حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
زحمت زدہ کے معنی
١ - تکلیف اٹھائے ہوئے، پریشانی یا مصیبت جھیلے ہوئے۔
ہیں ہیں ماتم زدے آفت زدے ہیں یتیماں ناتواں زحمت زدے (١٨٩٨ء، شفاعت نامہ (رسائل حیات!، ٥١)